Alpha insurance Company Limited

متفرقہ

تمام خطرات کے لیے بیمہ:

دفتر یا فیکٹری میں آفس کی تمام چیزوں کی خطرات کے تحفظ کے لیے انشورنس۔ یہ تحفظ تمام دفتری چیزوں کے عمومی نقصان کو چھوڑ کر باقی ہر طرح کے نقصان کے لیے مؤثر ہے۔

 

مشینری کا بریک ڈاؤن:۔

مشینری کے بریک ڈاؤن کے تمام رسک ”حادثات“ کے تحفظ کے لیے انشورنس اور اس کے ہمراہ آگ لگنے کی صورت میں بھی تحفظ اور بدقسمتی سے اچانک جانی نقصان یا بیمہ شدہ اشیاء کی ٹوٹ پھوٹ، اُن کی ضروری مرمت اور تبدیلی کے لیے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

 

کام کرنے والے افراد کے معاوضے کا بیمہ:۔

کام کرنے والے افراد کے معاوضے کا انشورنس، کام کے دوران فوتگی یا زخمی ہونے کی صورت میں، متعلقہ قوانین کے مطابق دیا جاتا ہے۔

 

نقد رقم کی منتقلی:۔

بینک سے دفترکی حدود اور مقام یا اس کے برعکس، رقم کی منتقلی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیش۔ اِن۔ ٹرانزٹ پالیسی دستیاب ہے۔ اس کا پریمیم ایک سال کے دوران تخمینہ شدہ نقد رقم کی منتقلی کے حساب سے لگایاجاتا ہے۔

 

کیش اِن سیف:۔

اگر سیف میں قابل ذکر رقم موجود ہے تو اُس کے تحفظ کے لیے کیش۔اِن۔سیف انشورنس پالیسی استعمال کی جاسکتی ہے۔

 

چوری کی صورت میں بیمہ:۔

اشیاء کی چوری یا چوری کے نتیجے میں نقصان یا چوری کے لیے گھر میں داخل ہونے یا طاقت کے استعمال کے ذریعے پرتشدد طریقے سے حدود میں داخل ہونے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے تحفظ کے لیے یہ پالیسی مؤثر ہے۔

 

مخلص گارنٹی انشورنس:۔

مخلص گارنٹی انشورنس وہ انشورنس ہے جو آجروں کی طرف سے ملازمین کی بددیانتی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ گارنٹی آجر اور انشورنس کمپنی کے درمیان ایک معاہدے کے نتیجے میں کی جاتی ہے۔ جس میں انشورنس کمپنی کسی نقصان کی صورت میں آجر کو معاوضہ دینے پر متفق ہوتی ہے۔

 

ٹھیکیداروں کے تمام رسک اور عوامی واجبات کی انشو رنس:۔

اس قسم کی پالیسی ٹھیکیدار کے تمام اجتماعی نقصانات (جنگ شامل نہیں ہے) جو اُس کے پلانٹ، میٹریل اور مکمل ہونے والی یا زیرتعمیر بلڈنگ کی سائیٹ پر ہو، کے خطرات کو محفوظ بناتی ہے۔ یہ انشورنس خطرات کی بڑی رینج سے تحفظ فراہم کرتی ہے، جوکہ درج ذیل ہیں۔

 

اس میں آگ، آسمانی بجلی، گرج چمک، زلزلے، طوفان اور تیز بارش، آندھی اور سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے (لینڈ سلائیڈنگ) زمین میں د ھنسنا اور گرنا، فسادات اور ہنگامے، ہڑتال، ہوائی جہاز یا اُوپر سے کوئی چیز گرنا، چوری، سڑک پر چلنے والی گاڑی سے نقصان، حادثاتی طور پر بلڈنگ مشینری یا پلانٹ کو نقصان وغیرہ شامل ہے۔

 

یہ پالیسی ”عوامی واجبات“ کو بھی تحفظ فراہم کرتی ہے جو طے شدہ حد تک نقصان کے معاوضے کی ادائیگی کرتی ہے یا دوسرے الفاظ میں یہ پالیسی بطور تھرڈ پارٹی کو معاوضہ دینے کا تحفظ فراہم کرتی ہے۔

عام طور پر یہ پالیسی کنٹریکٹ کی کل مالیت کے مطابق جاری کی جاتی ہے اور اس مالیت پر پریمیم پوری مدت کے لیے وصول کیاجاتا ہے، بشر طیکہ حتمی طور پر دستیاب ہونے والے اعدادوشمار میں کوئی تبدیلی نہ ہو، جس کے بعد پریمیم کی وصولی حتمی اعدادوشمار کی مناسبت سے کی جاتی ہے۔

نقصان کی صورت میں بیمہ:۔

آگ اور مشینری کے بریک ڈاؤن کی صورت یہ انشورنس مؤثر ہوتی ہے۔

 

ایک ساتھ آگ اور چوری کی پالیسی:۔

یہ پالیسی ایک ساتھ آگ اور چوری کی انشورنس کے طور پر کی جاتی ہے۔ اِس قسم کی پالیسی صرف پرائیویٹ رہائشی خطرات کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور آپ کی کمپنی کے آفیسر اس سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔

 

دوران سفر حادثاتی بیمہ:۔

یہ پالیسی ایک جگہ سے دوسری جگہ دوران سفر حادثے کے نتیجے میں وفات یا جسمانی طور پر زخمی ہونے پر تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ پالیسی اس وقت سے شروع ہوتی ہے، جب صارف اپنا سفر شروع کرتا ہے اور یہ اس وقت تک مؤثر رہتی ہے، جب تک وہ چاہتا ہے۔ یہ اُن لوگوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو متواتر ہوائی سفر کرتے ہیں کیونکہ یہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک دُنیا میں کسی بھی جگہ فلائٹ میں تحفظ فراہم کرتی ہے۔

 

جنرل تھرڈ پارٹی عوامی واجبات کا بیمہ:۔

ملٹی نیشنل ادارے عمومی طور پر اس پالیسی کا انتخاب کرتے ہیں۔ عام زبان میں یہ پالیسی، تحفظ حاصل کردہ شخص کو فوتگی یا جسمانی طور پر نقصان پہنچانے اور /یا تھرڈ پارٹی کی حدود میں حادثے کے نتیجے میں جائیداد کو براہِ راست نقصان کی تمام قانونی قابلِ ادائیگی رقوم سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔