Last Updated : 31/Aug/2016

تمام خطرات کے لیے انشورنس:

دفتر یا فیکٹری میں آفس کی تمام چیزوں کی خطرات کے تحفظ کے لیے انشورنس

مشینری کا بریک ڈاؤن:۔

مشینری کے بریک ڈاؤن کے تمام رسک ’’حادثات‘‘ کے تحفظ کے لیے انشورنس اور اس کے ہمراہ آگ لگنے کی صورت میں بھی تحفظ اور بدقسمتی سے اچانک جانی نقصان یا بیمہ شدہ اشیاء کی ٹوٹ پھوٹ ، اُن کی ضروری مرمت اور تبدیلی کے لیے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

کام کرنے والوں کے معاوضے کی انشورنس:۔

کام کرنے والوں کے معاوضے کا انشورنس جو کام کے دوران حادثہ کی صورت میں یا زخمی ہونے کی صورت میں دیا جاتا ہے۔

نقد رقم کی منتقلی:۔

بینک سے دفتر ، سائیٹ پر رقم کی منتقلی کے لیے کیش۔ اِن ۔ ٹرانزٹ پالیسی ۔ اس کا پریمیم ایک سال کے دوران کیش کی منتقلی کے حساب سے لگایاجاتا ہے ۔

کیش اِن سیف:۔

اگر سیف میں قابل ذکر رقم م وجود رہتی ہے تو اُس کے تحفظ کے لیے کیش ۔اِن۔سیف انشورنس پالیسی دی جاتی ہے۔

چوری کی صورت میں انشورنس:۔

اشیاء کی چوری یا چوری کے نتیجے میں نقصان یا گھر کا ٹوٹنا یا طاقت کے استعمال کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے تحفظ کے لیے۔

مخلص گارنٹی انشورنس:۔

مخلص گارنٹی انشورنس وہ انشورنس ہے جو آجروں کی طرف سے متاثرین ملازمین کو دی جاتی ہ ے۔ یہ گارنٹی آجر اور انشورنس کمپنی کے درمیان ایک معاہدے کے نتیجے میں کی جاتی ہ ے۔ جس میں آجر کسی نقصان کی صورت میں معاوضہ دینے پر متفق ہوتا ہے۔

ٹھیکیداروں کے تمام رسک اور عوامی واجبات کی انشو رنس:۔

اس قسم کی پالیسی ٹھیکیدار کے تمام اجتماعی نقصانات (جنگ شامل نہیں ہے) جو اُس کے پلانٹ ، میٹریل اور مکمل ہونے والی یا زیرتعمیر بلڈنگ کی سائیٹ پر ہو ، کے خطرات کو محفوظ بناتی ہے ۔ مندرجہ ذیل نظرآنے والے خطرات کی بڑی رینج کو محفوظ کرتی ہے۔
جس میں آسمانی بجلی ، قائل نظم روشنی ، زلزلے ، طوفان اور تیز بارش ، آندھی اور سیلاب ، مٹی کے تودے گرنے سے (لینڈ سلائیڈنگ) زمین میں د ھنسنا اور گرنا ، فسادات اور ہنگامے ، ہڑتال ، ہوائی جہاز یا اُوپر سے کوئی چیز گرنا ، چوری کسی گاڑی کی وجہ سے ، حادثاتی طور پر بلڈنگ مشینری یا پلانٹ کا ٹوٹناوغیرہ شامل ہے۔
یہ پالیسی ’’عوامی ذمہ داری‘‘ کو بھی تحفظ فراہم کرتی ہے جو طے شدہ نقصان کے معاوضے کی ادائیگی کرتی ہے یا دوسرے الفاظ میں یہ پالیسی بطور تھرڈ پارٹی معاوضہ دینے کا تحفظ فراہم کرتی ہے۔
عام طور پر یہ پالیسی کنٹریکٹ کی کل مالیت کے مطابق جاری کی جاتی ہے اور پریمیم پورے وقت کے مطابق لیا جاتا ہے، بصورت دیگر فائنل اعداد کی موجودگی میں پریمیم کی ادائیگی طے کرلی جائے۔

نقصان کی صورت میں انشورنس:۔

آگ اور مشینری کے بریک ڈاؤن کی صورت میں کی جاتی ہے۔

ایک ساتھ آگ اور چوری کی پالیسی:۔

یہ پالیسی ایک ساتھ آگ اور چوری کی انشورنس کے طور پر کی جاتی ہے ۔ اِس قسم کی پالیسی صرف پرائیویٹ رہائشی خطرات کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور آپ کی کمپنی کے آفیسر اس سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔

دوران سفر حادثاتی انشورنس:۔

دوران سفر حادثے کے دوران وفات یا جسم کا بُری طرح زخمی ہونا یہ اُس کے سفر شروع کرنے سے اُس کی خواہش کے مطابق تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ یہ اُن لوگوں کے لیے بہت فائدے مند ہے جو متواتر ہوائی سفر کرتے ہیں کیونکہ یہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک دُنیا میں کسی بھی جگہ فلائٹ میں تحفظ فراہم کرتی ہے۔

جنرل تھرڈ پارٹی عوامی ذمہ داری کی انشورنس:۔

یہ تحفظ بین الاقوامی طور پر دیا جاتا ہے۔ عام زبان میں یہ پالیسی وفات اور بُری طرح زخمی ہونے کی صورت میں تمام قابل ادا جائز معاوضے کی ادائیگی کی ذمہ داری کے طور پر کی جاتی ہے جو کسی بھی شخص اور براہ راست حادثے میں متاثر ہونے والی جائیداد کی بطور تھرڈ پارٹی کے طور پر ادائیگی کی جاتی ہے۔

English Versrion

 
Copyright © 2009. Alpha Insurance Company Limited
All Rights Reserved